کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی کے بھائی ظریف خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں آفتاب جبل، ان کی اہلیہ، مسعود مینگل اور ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز اقبال سرپرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل کی دفعہ 302، خودکشی کی کوشش کی دفعہ 325، بالواسطہ طور پر کسی کی موت کا باعث بننے کی دفعہ 322 اور دفعہ 34 تعزیراتِ پاکستان شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ نامزد ملزمان کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین تفتیش کی روشنی میں کیا جائے گا۔

