کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر دورانِ ڈیوٹی تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو واقعے کے بعد گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری تھیں۔ دورانِ کارروائی پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا
واضح رہے کہ ملزم نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا تھا، جس کے بعد طبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

