جمعیت علمائےاسلام (ف) کےصوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے مدارس رجسٹریشن کےخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ان کاکہناتھامدارس کی رجسٹریشن کےخلاف نہیں مناسب اور متفقہ طریقہ کارچاہتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانا عبدالواسع کا کہنا تھا مدارس پر چھاپےکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا گزشتہ روز صوبائی وزرا پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی اور تحریک موخر کرنے کی درخواست کی لیکن شوریٰ نےاسے مسترد کردیا۔مولانا عبدالواسع نے مطالبہ کیا کہ پانچ مئی کو صوبائی اسمبلی کے ایجنڈے میں مدارس بل شامل کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا دس مئی کوصوبے بھرسے مدارس کے طلبہ اورکارکن قافلوں کی صورت میں کوئٹہ کا رخ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان چار جون کو پشین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا اگرحکومت کوغیر ملکی طلبہ سے متعلق خدشات ہیں تواس کی تحقیقات کی جائیں مکمل تعاون کریں گے۔

