جمعرات, اپریل 30, 2026
ہوماہم خبریںایل این جی دستیابی اور پانی کا اخراج بڑھنے سے رات میں...

ایل این جی دستیابی اور پانی کا اخراج بڑھنے سے رات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائیگا، پاور ڈویژن

پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی اور پانی کا اخراج بڑھنے سے رات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائے گا۔

ترجمان نے 29 اپریل کی رات پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات پیک ٹائم میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی۔

بیان کے مطابق گزشتہ روز پن بجلی کی پیداوار 6000 میگاواٹ رہی جبکہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگاواٹ ہے۔ مزید پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی عدم دستیابی کے سبب 4700 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، تاہم ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے