کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے گرفتار ہونے والی لڑکی کے خلاف دہشتگردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح ثبوت سامنے آگئے۔
ترجمان داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق سہولت کاری کے شواہد ملنے پر قانونی طریقہ کار کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو قوانین کے مطابق انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے حراست کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہلِ خانہ کو بھی قانونی تقاضوں کے مطابق گرفتاری اور حراست سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام کارروائی قانون اور ایس او پیز کے مطابق مکمل کی گئی، جبکہ معاملہ مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں ہینڈل کیا جا رہا ہے۔

