Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: محکمۂ جیل کے 20 ملازمین عرصۂ دراز سے غیر حاضر

بلوچستان: محکمۂ جیل کے 20 ملازمین عرصۂ دراز سے غیر حاضر

محکمۂ جیل خانہ جات بلوچستان کے 20 ملازمین کے عرصۂ دراز سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بلوچستان کے محکمۂ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین میں 15 وارڈنز، ایک اسٹور کیپر اور ایک نائب قاصد شامل ہیں۔

دیگر غیر حاضر ملازمین میں 2 میٹرن اور ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر بھی شامل ہیں جو عرصۂ دراز سے غیر حاضر ہیں، ان کے علاوہ سینٹرل جیل خضدار کا ایک نائب قاصد 2021ء سے غیر حاضر ہے۔

محکمۂ جیل نے غیر حاضر عملے کو حتمی شو کاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے