بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںاگر قبائل خوارج کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں، سیکیورٹی...

اگر قبائل خوارج کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کردیا ہے کہ اگر قبائل خوارج کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں۔ کسی بھی طرح کی مسلح کاروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔

باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبائل اور خارجیوں سے بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے، افغانیوں پر مشتمل خارجیوں کو باہر نکالا جائے۔

اگر قبائل خارجیوں کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کے لئے علاقہ خالی کردیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان خوارجیوں کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کئے جاسکتے تو حتی الامکان حد تک کولیٹرل ڈیمیجز سے بچیں کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہر صورت جاری رہے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک کے وہ ریاست کے سامنے  مکمل طور پر سرتسلیم خم نہ کردیں، قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کاروائی سے پہلے حتی الامکان حد تک عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے