وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اس واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے جو بھی ذمہ داران ہوں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اختر مینگل کی طرف سے ایسے حملوں کا الزام ریاستی اداروں پر لگا نے سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں لیکن یہ بات نامناسب بات ہے۔
اگر انہوں نے یہ بات کہی ہے تو بہت نامناسب ہے کیونکہ ریاست اور ریاستی ادارے اپنے لوگوں پر دہشت گردی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ میرا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ تشدد ایک گھناونا عمل ہے جو بلوچستان میں جاری ہے اور اس سے کوئی شہری اور جماعت محفوظ نہیں ہے۔

