بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں ایک سال میں 23 ہزار سے زائد سڑک حادثات ہوئے...

بلوچستان میں ایک سال میں 23 ہزار سے زائد سڑک حادثات ہوئے ہیں

کوئٹہ:موٹر وے پولیس کے ایس پی او ضیا الدین اورایس آئی خوش بخت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک سال کے دوران پیش آنے والے 23ہزار سے زائد سڑک حادثات میں 31ہزار 8سو 54افراد جاں بحق،زخمی یا پھر عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے ہیں جس کی یومیہ تناسب 84بنتی ہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق 80سے 90فیصد سڑک حادثات کی وجہ لوگوں کی اپنی ہی غلطی ہوتی ہے،موٹر وے پولیس کی جانب سے دی جانی والی آگاہی سیشنز کا مقصد انسانی زندگیاں،املاک بچانا اور سولائزڈ سوسائٹی کا قیام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ سیشن کے دوران کیا۔اس سے قبل موٹر وے پولیس کی ٹیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان پہنچی تو چیمبر کے سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ ودیگر نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی خستہ حالی اور ڈرائیونگ رولز کے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات رونما ہو رہے ہیں
بلوچستان میں حادثات کی ایک بڑی وجہ زائدالمیعاد ٹائرز کا استعمال بھی ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کے ایس پی او ضیا الدین،ایس آئی خوش بخت و دیگر کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس نے پاکستان میں 1997 اور بلوچستان میں 2008میں کام شروع کیا اس وقت بلوچستان میں موٹر وے پولیس 4ہزار 7سو 34کلو میٹر پر پیٹرولنگ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے آگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچانا اور ایک سولائزڈ سوسائٹی کا قیام ہے،انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر مقررہ حد سے زیادہ اسپیڈ قتل اور خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک سال کے دوران 23ہزار 257حادثات میں 31ہزار 854افراد لقمہ اجل،زخمی اور عمر بھر کیلئے اپاہج ہوئے ہیں جن کی یومیہ تناسب 84بنتی ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق ان حادثات میں سے 80سے 90فیصد ڈرائیونگ کرنے والوں کی اپنی غلطی سے رونما ہوئے ہیں
،انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بجری اور ریت لیجانے والے ڈمپر، ٹرک گاڑیوں ودیگر پر ترپال نہ ڈالنے والوں اور ایکسٹرا لائٹس لگانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کئے جانے والے لائسنس پر57ممالک میں ڈرائیونگ کی اجازت ہیں عید کے بعد اگلے سیشن میں آئی جی موٹر وے پولیس اور ضلعی آفیسران شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر اب بھاری بھر کم جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کو روکا جا سکے آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے موٹر وے پولیس کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے