اتوار, نومبر 8, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: این سی سی آئی اے کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ...

کوئٹہ: این سی سی آئی اے کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔

ایس ایچ او این سی سی آئی اے جبار مندوخیل کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی کوئٹہ، پشین سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اے ٹی ایم فراڈ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جبار مندوخیل کے مطابق کارروائی مقدمہ نمبر 163/2026 کے تحت کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!