بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںیہ وقت بریفنگ کا نہیں، قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، شیخ...

یہ وقت بریفنگ کا نہیں، قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، شیخ وقاص اکرمبھارت نے 2019 میں بھی مار کھائی تھی، اگر دوبارہ غلطی کی، تو پھر جواب بھی ویسا ہی ملے گایہ وقت بریفنگ کا نہیں، قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریفنگ کے بجائے اے پی سی بلا کر قوم کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے بیٹھ کر بھارت کو للکارا، پی ٹی آئی عمران خان ہی ہے، اور قومی فیصلوں میں ان کی شمولیت ناگزیر ہے۔ بھارت نے دوبارہ غلطی کی، تو پھر جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں محض بریفنگ دینا کافی نہیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)بلاتی اور پوری قوم کو یکجا کرتی۔شیخ وقاص نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بریفنگ سے زیادہ معلومات تو فاکس نیوز اور دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے مل جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سنجیدگی سے محروم ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے درکار قیادت کی اہلیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے بیٹھ کر بھارت کو للکارا، جس کے بعد بھارت کو عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤ نٹ تک بین کرنا پڑا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت نے شہباز شریف، مریم نواز، زرداری یا بلاول بھٹو کا کوئی اکاؤ نٹ بند کیا؟ نہیں، کیونکہ وہ انہیں سنجیدہ ہی نہیں لیتا۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مودی کے خلاف پرچی پڑھنے کے بھی قابل نہیں، انھیں بٹھانے والی قوتیں اور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر تنقید کی ہے تو وہ بے وجہ نہیں ہوگی۔ شیخ وقاص نے زور دیا کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، اور اگر حکومت قومی اتحاد چاہتی ہے تو اسے عمران خان کو بھی ساتھ بٹھانا ہوگا۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، فالس فلیگ کا ماہر مودی اب راہول گاندھی کو انگیج کر رہا ہے۔ بھارت نے 2019 میں بھی مار کھائی تھی، اگر دوبارہ غلطی کی، تو پھر جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے