کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین کا بہترین معاشرے کی تشکیل اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے خواتین پر ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اقدامات اور کردار نمایاں ہے۔خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں غزالہ گولہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ناصرف خواتین کے حقوق کی بات کی بلکہ بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے، خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میڈم غزالہ گولہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلی بار خواتین کا وزیر اعظم، اسپیکر، وزیر خارجہ سمیت اہم عہدوں کے لیے انتخاب کیا پاکستان پیپلزپارٹی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے، مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں خواتین محفوظ اور ترقی میں برابر کی شراکت دار ہیں

