بدھ, نومبر 25, 2026
ہوماہم خبریںطاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں...

طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف کی محسن نقوی پر تنقید

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ سے متعلق دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر  وزیر داخلہ محسن نقوی کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ’ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، یہ سیاسی زبان نہیں ہے، وہ اس طرح دھمکیوں کی زبان استعمال نہ کریں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے جس طریقے سے صوبوں کے معاملے کو ہینڈل کیا اس حوالے سے پارٹی میں بے چینی ہے۔

خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کو زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو بھی سیاسی بددیانتی قرار دیا اور کہا کہ اس ترمیم سے سب سے بڑا فائدہ صدر زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت ملا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!