بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانصحبت پور،ہندوستانی جارحیت کے خلاف مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاک...

صحبت پور،ہندوستانی جارحیت کے خلاف مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

صحبت پور:ہندوستانی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کی قیادت میں اور ڈسٹرکٹ چیئرمین بابے محمد علی خان کھوسہ کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، جن میں "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعرے شامل تھے، جس سے فضا گونج اٹھی۔ ریلی میں شریک افراد نے سبز ہلالی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ریلی کا مقصد دشمن کو یہ پیغام دینا تھا کہ بھارت اپنی اشتعال انگیز حرکتوں سے باز آ جائے، اور پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اس پر ناز کرتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے