منگل, نومبر 10, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں امن و امان کی بہتری جرائم کے خاتمے اور عوام...

بلوچستان میں امن و امان کی بہتری جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر

کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی بلوچستان پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ امن و امان کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ذمہ دار افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینج ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبے بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام پولیس کی کارکردگی اور عوام کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ ریجنز اور اضلاع میں امن و امان کی صورتحال درپیش چیلنجز اور جرائم کے سدباب کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کو بریفنگ دی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے پولیس گشت بڑھانے اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی اقدامات کی مزید بہتری موثر بنانے اوراس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے سائلین کو عزت و احترام دیا جائے ان کی شکایات کا فوری ازالہ جائے اور میرٹ پر ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پولیس دربار کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا موازنہ کریں اور بہتر کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔اجلاس کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پولیس صوبے میں امن و امان کے قیام جرائم کے خاتمے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!