بدھ, نومبر 11, 2026
ہوماہم خبریںخواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی...

خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا ہےکہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، مولاناسے ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ہوئیں، جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے، امید ہے اس مرتبہ عدالتوں کے حکم پرعملدرآمد ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کررہے اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!