بدھ, نومبر 11, 2026
ہوماہم خبریںایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام...

ایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا

تہران: ایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے کو خط لکھ دیا۔  

امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایران کے جوہری پروگرام کی معلومات دینے پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف اب ایران نے اقوام متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کوخط لکھ دیا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نےخط میں عالمی اداروں سے امریکی اقدام کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی پیشکش سے جاسوسی اور تخریب کاری کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، ایرانی جوہری تنصیبات سے وابستہ سائنسدانوں اور عملےکو نشانہ بنانےکے خطرات ہوسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے آئی اے ای اےکے حفاظتی نگرانی کے نظام کی ساکھ بھی متاثرہوگی، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس معاملے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرائیں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی بھی اس معاملے کو  بورڈ  آف گورنرز کے سامنے اٹھائے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!