پیر, اکتوبر 26, 2026
ہوماہم خبریںمکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے،...

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ 

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جس کے لیے وہ تہران پہنچ رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!