جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماہم خبریںملک میں عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہا ہے، خواجہ...

ملک میں عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہا ہے، خواجہ سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں فوری انصاف اور بلاتاخیر فیصلوں کیلئے عدلیہ اور حکومت مل کر کوئی لائحہ عمل مرتب کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ایک بیان میں  کہا کہ سنگین جرائم کے مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاستی اداروں کا فرض ہے جبکہ مجرموں کے فئیر اور فوری عدالتی ٹرائل کے ذریعے انھیں سزائیں دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

سعد رفیق نے کہا پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈاؤن کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، انصاف کی  فراہمی کیلئے غیر معمولی تاخیر اور رکاوٹیں ہیں مدعی یا متاثرہ فریق کی کوئی شنوائی ہے نہ انہیں کوئی تحفظ حاصل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا، نتیجتاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےازخود عدالتی کردارسنبھال لیا ہے عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن  رہا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا یہ سلسہ جاری رہا تو کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گا، مؤثر نظام عدل قائم نہ کیا گیا تو بات قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے عدالتی کردار سے بڑھ  کر ہر طاقتور کے ہاتھ میں چلی جائےگی، لوگ چوک چوراہوں اور گلیوں، بازاروں میں اپنی عدالتیں لگائیں گے، اس وقت سے بچا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!