جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام، سات دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی...

گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام، سات دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی مستعدی قابلِ تحسین ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے اور سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی سکیورٹی فورسز کی مستعدی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دشمن کے تخریبی عزائم ناکام بنا دیے، جس پر پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور معاشی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابل فخر باب ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز مل کر امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور بلوچستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے سفر کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!