جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماہم خبریںعوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور انکے گمراہ کن نظریے کو...

عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور انکے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے،فیلڈمارشل

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور انکے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں سختی سے نشانہ بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال، دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا اور سیکیورٹی فورسز کے غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو فیصلہ کن شکست دے گا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں سختی سے نشانہ بنائیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!