پیر, اکتوبر 19, 2026
ہوماہم خبریںوقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں...

وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے یا نہیں: کامران مرتضیٰ

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے گی یا نہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت گزر گیا، وہ بھی ڈیزل ڈیزل کہتے تھے۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پہلے آپ کو مولانا کی ضرورت تھی، ہمارا کیا وزن رہ جاتا اگر ہم پارلیمان میں ایک بات کرتے اور باہر دوسرا مؤقف اپناتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک مؤقف اپناتے اور انڈر دی ٹیبل حصہ لے لیتے تو پھر ہمارا وزن کیا رہ جاتا؟ آپ اپنا ذہن استعمال کریں کہ کون سچ بول رہا ہے کون جھوٹ بول رہا ہے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ  اختلافات ہوتے ہیں لیکن ذات تک نہیں جانا چاہیے، جس طرح یہ ذات تک پہنچ جاتے ہیں اور گند اچھالتے ہیں یہ ان کے ہلکے پن کی نشانی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!