پیر, اکتوبر 19, 2026
ہوماہم خبریںمحمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اس مبینہ مطالبے پر اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے جو اس نے ہفتے کی دیر شام منعقدہ اور آدھی رات تک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا تھا۔

انہوں نے اتوار کی شب دیر گئے یہاں اپنی نام نہاد تحریک بحالی آئین کے اجلاس کے بعد اپنے گروپ کے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’اگر اڈیالہ جیل میں موجود وہ شخص، جس نے مجھے قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا، مجھ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرے گا تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔‘‘

محمود اچکزئی جو کوئٹہ میں قائم اپنی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں ان کو رواں سال جنوری میں قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا۔

انہیں اس عہدے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا، جو فوجداری مقدمات میں سزا کے باعث جیل میں ہیں، ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں موجود نہیں ہے۔

محمود اچکزئی کی اسناد اور اہلیت سے متعلق طویل کشمکش کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں قائد حزب اختلاف مقرر کیا تھا۔

محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے اس نام نہاد ’’لانگ مارچ‘‘ میں شریک نہیں ہوئے تھے جو پچھلے ہفتے ان کی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا جبکہ لانگ مارچ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد ارکانِ قومی اسمبلی لانگ مارچ نکالنے اور اس کی منزل کے معاملے پر شدید اختلافات کا شکار تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!