ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغوا

بلوچستان: رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغوا

بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جارہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغوا کرلیا گیا۔

اغوا کے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!