اتوار, اکتوبر 11, 2026
ہوماہم خبریںوفاق نے خیبر پختونخوا میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاق نے خیبر پختونخوا میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کےلیے تعینات کی جا رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کے ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی، پاک فوج کی تعیناتی سےمتعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!