فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر ینبع کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کو فوجی دستے، ریڈار سسٹم اور دفاعی نظام بھیجے گا۔
فرانسیسی صدر کے مطابق ینبع توانائی کی نقل و حمل کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ فرانس کے اس اقدام کا مقصد عالمی اور ملکی سطح پر توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ ینبع سعودی تیل کی برآمد کے لیے اہم بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے حالیہ دنوں میں ینبع میں سعودی کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں اہم پائپ لائن تباہ ہو گئی تھی۔
تاہم سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ مکہ ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن دوبارہ فعال کر دی گئی ہے جو خلیج کے بجائے بحیرۂ احمر کے راستے تیل کی ترسیل میں مدد دیتی ہے۔

