جمعہ, جون 27, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو اپنے دفاع سے غافل نہیں...

پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو اپنے دفاع سے غافل نہیں جبکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،صوبائی مشیر کھیل مینا مجید

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی جانب اہم اقدام قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ مینا مجید بلوچ نے نے کہا کہ NSC نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو فیصلے کیے، وہ بالغ نظری، سنجیدگی اور دور اندیشی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگاتار بے بنیاد الزامات اور الزام تراشی کا مقصد خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا اور عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں استحکام کا خواہاں رہا ہے، لیکن قومی سلامتی، خودداری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام قومی اداروں سے اپیل کی کہ وہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، بیرونی چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کریں، اور دنیا کو واضح پیغام دیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو اپنے دفاع سے غافل نہیں جبکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پوری عوام اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے