بدھ, ستمبر 9, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںسندھ: اسکولوں کے اوقات کار میں 1 گھنٹے کمی کا سرکولر جاری

سندھ: اسکولوں کے اوقات کار میں 1 گھنٹے کمی کا سرکولر جاری

سندھ بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں 1 گھنٹے کی کمی کا سرکولر جاری کر دیا گیا۔

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کا سرکولر جاری کیا۔

سرکولر کے مطابق سندھ بھر کے اسکول پہلے کی طرح ہفتے میں 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، جبکہ نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سابقہ سرکلر کی دیگر تمام شرائط اور ہدایات بدستور نافذ رہیں گی۔

سرکلر میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ فیلڈ افسران کو نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!