وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 ممالک ہی پاکستان کے دشمن ہیں، باقی نہیں، جن میں بھارت سرِفہرست ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ممالک میں اسرائیل اور افغانستان بھی شامل ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل رحمٰن میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان سے کہوں گا کہ غصے میں غلط فیصلے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں سیاسی مخالفت کو جانے دیتا ہوں لیکن ذاتی مخالفت کو نہیں، جو الفاظ بانئ پی ٹی آئی نے مولانا کے لیے استعمال کیے تھے میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مخالفت کرتے تو کوئی بات نہیں تھی لیکن انہوں نے آپ کی ذات پر کیچڑ اچھالا۔

