ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے سڑک منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے، بہادری اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

