جمعہ, اگست 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہوں گے، وسائل پر پہلا حق...

بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہوں گے، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے، اب گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: 

اسلام آباد میں بلوچستان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہے یہ بات غلط نہیں، بلوچستان کے وسائل کی دولت پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر کسی کی جان لینا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، مسائل کی آڑ میں بندوق اٹھانے والا پاکستانی نہیں ہوسکتا، ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، باہمی مشاورت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، بلوچستان میں فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر کراچی تا چمن این 25 شاہراہ تعمیر کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کیا جارہا ہے، گھس بیٹھیے ہمارے دشمن ممالک سے وسائل حاصل کررہے ہیں جب کہ سیکیورٹی ادارے قربانیاں دے کر وطن کو محفوظ بنارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر پر ایک لاکھ میٹرک ٹن تک کا جہاز لنگر انداز ہوسکتا ہے، یہ پورٹ عظیم دوست چین کا تحفہ ہے، بلوچستان میں کسانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، پنجاب نے بلوچستان کے لیے گیارہ ارب روپے دیے، بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!