جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانزکو کی تقسیم میں کرپشن کا خاتمہ، مستحقین کو رقم اکانٹس میں...

زکو کی تقسیم میں کرپشن کا خاتمہ، مستحقین کو رقم اکانٹس میں دی جائے گی، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ زکوٰ ۃکی تنظیم نو اور اصلاحات سے متعلق اعلی سطح اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مستحقین تک مالی امداد شفاف اور بروقت انداز میں پہنچانے کے لئے موثر میکنزم پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک جامع پلان مرتب کیا جائے گا جس میں محکمہ زکوٰ ۃ کی تنظیم نو، اصلاحات اور مثر حکمت عملی کے خدوخال شامل ہوں گے۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی عمل کے دوران محکمہ زکو کے کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، البتہ دستیاب افرادی قوت کوموثر انداز میں یوٹیلائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے تحت زکو کی رقم براہ راست اسٹیٹ بینک سے جاری ہوکر مستحق فرد کے ذاتی اکاونٹ میں منتقل ہوجائے تاکہ کرپشن، کمیشن اور دفتری رکاوٹوں سے پاک ایک شفاف نظام قائم ہو وزیر اعلی نے زکو کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے مستحق افراد زکو سے محروم ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے انہوں نے ہدایت دی کہ پیچیدہ دفتری عمل کے بجائے ایک سمارٹ اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فوری اور براہ راست امداد یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر جامع سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی اس موقع پر وزیر اعلی نے محکمہ زکوٰ ۃ کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زکوٰ ۃ تقسیم کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور، زکو و اوقاف محترمہ شہناز صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری زکو و مذہبی امور محمد اسحاق جمالی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے