اتوار, اگست 16, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمکہ معاہدے میں مصر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے: ترک صدر...

مکہ معاہدے میں مصر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے: ترک صدر اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں مصر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ مصر مستقبل میں ‘مکہ معاہدے’ کا رکن بن سکتا ہے کیونکہ یہ معاہدہ مزید فریقین کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت شریک ممالک کے لیے لازم ہے کہ اگر کسی رکن پر بیرونی حملہ ہو تو وہ اجتماعی طور پر اس کا جواب دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تر جیح یورپی یونین نہیں ہے، یورپ وہ ہے جو ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کی طویل بندش کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!