جمعہ, اگست 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: میاں غنڈی کے قریب سابق افغان فورس اہلکاروں پر مسلح افراد...

کوئٹہ: میاں غنڈی کے قریب سابق افغان فورس اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ: میاں غنڈی کے قریب مستونگ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کے چلتن کیمپس ریسرچ فیلڈز کی خالی عمارت میں رہائش پذیر سابق افغان فورس کے اہلکاروں پر جمعرات کی شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق افغان فورس کا ایک سابق اہلکار ہلاک جبکہ سابق اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیمپس کے احاطے میں موجود سابق افغان فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال میں مرنے والے شخص کی شناخت منصور پوپلزئی کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں وکیل اچکزئی، احمداللہ اچکزئی، سمیع اللہ پوپلزئی، حبیب اللہ علیزئی، زوال نورزئی، قدرت اللہ نورزئی اور ضیاء الحق نورزئی شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمیوں کا تعلق افغانستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

نشانہ بننے والے افراد سابق افغان فورس کے اہلکار تھے جو طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغانستان سے فرار ہوکر پاکستان آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو کچھ عرصہ قبل سرانان سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ سرانان میں ان پر افغان طالبان کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!