ریلوے حکام نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آج کی روانگی منسوخ کردی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کل 15 اگست کو بھی روانہ نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس آج اور کل جیکب آباد تک چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔

