جمعرات, اکتوبر 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم طلبہ کی اموات انتہائی...

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم طلبہ کی اموات انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ : جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی المناک سانحہ ہے، جس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے سوگوار خاندانوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!