جمعہ, اگست 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے قافلے پر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں وزیرداخلہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے وزیرِ داخلہ کے قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جارہا تھا، زخمی اہلکاروں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!