بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںلسبیلہ ڈویژن قیام کے بعد پہلے ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی نے...

لسبیلہ ڈویژن قیام کے بعد پہلے ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی نے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض سرانجام دہی شروع کردی ہے

حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ایک نوٹیفکیشن جاری ہونے بعد نیا لسبیلہ ڈویژن قیام کے بعد لسبیلہ ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لسبیلہ ڈویژن رینج عبدالقیوم پتافی لسبیلہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کردی عبدالقیوم پتافی کی لسبیلہ آمد پر پولیس حکام اور افسران کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اس موقع پر پولیس لائنز میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا انہوں نے پولیس کے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور رینج میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا واضح رہے کہ حال ہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے لسبیلہ حب اور آواران پر مشتمل لسبیلہ ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے نئے قائم ہونے والے لسبیلہ ڈویژن میں عبدالقیوم پتافی کی بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لسبیلہ رینج پہلی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی لسبیلہ ڈویژن رینج کے پہلے ڈی آئی جی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اس موقع پر انہوں نے تمام افسران اور جوانوں سے خطاب کیا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی میری اولین ترجیح ہوگی عوام کا ہر مسئلہ سنیں گے اور شکایات کا فوری ازالہ کریں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرائم کنٹرول، ٹریفک نظم و نسق، اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کروں گا تمام تھانوں کا معائنہ کیا جائے گا اور لاپرواہی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا لسبیلہ ڈویژن کے ضلع حب،ضلع لسبیلہ اور ضلع آواران عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ حکومت سطح پر لسبیلہ نیا ڈویژن قیام پر اور لسبیلہ ڈویژن میں نئے ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں حکومت سطح پر نیا لسبیلہ ڈویژن قائم کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے جسکو ضلع حب، ضلع لسبیلہ اور ضلع آواران کے عوامی کی جانب سے خوب تعریف کے ساتھ حکومتی ان احسن اقدام کو خوب سراہا گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ نئے تعینات ہونے والے
ڈی آئی جی عبدالقیوم پتافی لسبیلہ ڈویژن رینج کے پہلے ڈی آئی جی ہیں
اور ان سے ہمیں بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ لسبیلہ ڈویژن بھر میں پولیس کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کو مزید منظم کرنے کی توقع کی ہے لسبیلہ ڈویژن کے پہلے نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی پولیس عبدالقیوم پتافی لسبیلہ ڈویژن بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے منشیات سمیت جرائم پیشہ ورانہ عناصر افراد خلاف کھیرا تنگ کرکے انکی کمر توڑ کر رکھ دینگے لسبیلہ ڈویژن بھر میں امن کے ساتھ قانون اور پولیس کی بالادستی کو قائم کرینگے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!