بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک،...

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں آپریشن کے دوران 5 ہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ملنے والے ہتھیار،گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی "عزم استحکام”کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ۔

غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!