تمام سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور دیگر مقررہ عوامی مقامات پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔
سرکاری عمارتوں کو رات کے وقت سبز اور سرخ روشنیوں سے بھی روشن کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی یکجہتی اور دفاعی تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔

