جمعہ, اگست 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور...

ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، صدر ٹرمپ پُر امید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی، آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے عالمی اور امریکی توانائی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی زیادہ دیر تک یہ جنگ جاری رکھ سکیں گے۔ایران سے بات چیت جاری ہے، جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ غیرمعمولی رہا ہے، ایران کو اس مقصد کے لیے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، وہاں سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران اس وقت عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، جہاں دونوں فریق آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک ایسے معاہدے کے قریب بتائے جا رہے ہیں جو دونوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔

تاہم ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے اس کی امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہو رہی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!