وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نظرثانی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے دو ایڈہاک الاؤنسز منجمند کر دیئے گئے، نئے اور پرانے ملازمین کیلئے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کی شرح مقرر کردیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی شرح مزید بڑھنے کے بجائے اسی سطح پر فریز رہیں گی، ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 کے بارے میں واضح کر دیا گیا، ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس2023 پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد ہے، نئے ملازمین کو بھی الاؤنس بنیادی اسکیل 2022 کے مطابق ملے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق خصوصی تنخواہیں اور متعلقہ الاونسز بھی 30 جون 2026 کی سطح پرمنجمند رہیں گے، گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ گریڈ 17 سے22 کے ملازمین کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس آئندہ احکامات تک اسی شرح پر منجمند رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 بھی بنیادی پےاسکیل 2022 کی بنیاد پرملےگا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد دیا جائے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 20 فیصد تک الاونس دیا جائے گا، یہ الاؤنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمند رہے گا۔ یکم جولائی 2026 سے بھرتی ملازمین کا الاؤنس 2024 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ہوگا۔

