منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںصوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کا B-TEVTA دفتر کا دورہ، نوجوانوں کو...

صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کا B-TEVTA دفتر کا دورہ، نوجوانوں کو جدید و معیاری فنی تعلیم دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ (آئی این پی)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (B-TEVTA) آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر نور محمد بی-ٹیوٹا کے ڈائریکٹرز سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو بی ٹیوٹا کی موجودہ کارکردگی، صوبہ بھر میں جاری فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورانِ گفتگو ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر (TTC) خاران کو مکمل طور پر فعال بنانے اور مقامی ضروریات کے مطابق نئے ٹریڈز شامل کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایت ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو جدید اور معیاری فنی تعلیم سے آراستہ کر کے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خاران کے نوجوانوں میں خود روزگاری کے فروغ کے لیے انٹرپرینیورشپ اور "قرضِ حسنہ اسکیم” بھی متعارف کرائی جائے گی تاکہ وہ اپنی تربیت کے بعد باوقار روزگار شروع کر سکیں۔اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون نے صوبائی وزیر کو اتھارٹی کے نئے منصوبوں کے بارے میں بتایا اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل قریب میں مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید جدید ٹریڈز اور ضروری فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!