جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبانی پی ٹی آئی نے اتحاد کی پیشکش کی جواب نہ ملنے...

بانی پی ٹی آئی نے اتحاد کی پیشکش کی جواب نہ ملنے پر جے یو آئی نے راستے جدا کرلیے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ تین ماہ قبل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو مسلسل پیغامات بھیجے گئے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک صفحے پر آجائیں، تاہم جے یو آئی کی جانب سے بھیجے گئے تحفظات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اب کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، اور اپنی جدوجہد اپنے پلیٹ فارم سے جاری رکھے گی۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان سے واضح ہو گیا کہ اعتماد کو ٹھیس کہاں سے پہنچی، فیصل چوہدری بھی تصدیق کر چکے کہ پیغام بانی پی ٹی آئی تک پہنچایا گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا باقی قیادت کی کوئی اتھارٹی ہے؟ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں تضاد واضح ہے، ایسے میں جے یو آئی کب تک انتظار کرے؟

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے