ہفتہ, جولائی 25, 2026
ہوماہم خبریںایم کیو ایم کا کراچی سمیت ملک میں نئےصوبوں کا مطالبہ، کراچی...

ایم کیو ایم کا کراچی سمیت ملک میں نئےصوبوں کا مطالبہ، کراچی کے مسائل کا مقدمہ سڑکوں پر لڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام مکمل ناکام ہوچکا ہے، لہٰذا اب پاکستان اور بالخصوص سندھ میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

سندھ حکومت کو گزشتہ 18 سالوں میں ملنے والے 22 ہزار ارب روپے میں سے کراچی کو صرف 680 ارب روپے (3 فیصد سے بھی کم) دیے گئے، جبکہ اس رقم کا 90 فیصد سے زائد خود کراچی نے کما کر دیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2010 سے قبل کراچی کو وفاق سےجی ایس ٹی کا 1/6 رقم ڈائریکٹ ملتی تھی، اگر وہی فارمولا برقرار رہتا تو کراچی کو اب تک 2 ہزار ارب (2 ٹریلین) روپے مل چکے ہوتے تو یہاں ناصرف کاروبار کرنے کی لاگت کم ہوچکی ہوتی، نئی انڈسٹری لگ رہی ہوتی اور لاکھوں نوجوان برسر روزگار ہوتے بلکہ اسکول اور نئے ہسپتال بن چکے ہوتے۔

پاکستان کو معاشی دلدل سے۔ آئی ایم ایف نہیں بلکہ صرف کراچی نکال سکتا ہے۔ سندھ حکومت نے 18ویں ترمیم کے نام پر تمام وسائل اور اختیارات اپنے پاس تو رکھ لیے لیکن 18 سالوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پارلیمنٹ میں بات کرکہ آئینی ترمیم پیش کردی لیکن پیپلز پارٹی نے عددی اکثریت کی بنیاد پر اس ترمیم کو بلڈوز کیا ہوا ہے اب تمام آئینی اور جمہوری راستے اپنانے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان قوم کا مقدمہ اب سڑکوں پر لڑے گی اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان آج بروز اتوار شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ بد انتظامی کے خلاف احتجاجی جلسہ کرئے گی۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سے کشمور تک عوام کو پینے کے پانی، سیوریج، اسکولوں اور بنیادی صحت جیسی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 50 فیصد بچے stunted growth سے متاثر ہیں۔ یہاں لوگ کتے کے کاٹنے مررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے خیرپور میں اغوا شدہ بچوں کی بازیابی کے لیے دھرنا دینے والی 18 ماؤں پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی فوری رہائی و بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے لیے وزارتیں نہیں بلکہ عوام کے حقوق اور ملک کی سلامتی عزیز ہے۔ ہم نے خاموشی توڑ دی ہے اور اب اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی سمیت انچارج سی اؤ سی فرقان اطیب اور انکے ہمراہ اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!