موسیٰ خیل: تحصیل درگ میں پرانی دشمنی کے باعث جنازے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
موسیٰ خیل: فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ذرائع کے مطابق ملاں ایاز جعفر کی میت پر فائرنگ سے علاقے کے دیگر شہری بھی زخمی ہوئے۔
موسیٰ خیل: زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
موسیٰ خیل: فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موسیٰ خیل: ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

