ہفتہ, جولائی 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ: فورسز کا آپریشن العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی،سکیورٹی...

مستونگ: فورسز کا آپریشن العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی،سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد  13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کےخاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!