جمعرات, ستمبر 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسیکیورٹی خدشات کے باعث پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری بار ملتوی،...

سیکیورٹی خدشات کے باعث پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری بار ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

کوئٹہ:سیکیورٹی خدشات کے باعث ریلوے اور بلوچستان حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پیپلز شٹل ٹرین سروس کے افتتاح کی مقررہ تاریخ پر عمل درآمد ممکن نہ ہوسکا، جس کے باعث افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ ٹرین سروس کے آغاز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ریلوے اور صوبائی حکومت کی جانب سے شٹل ٹرین سروس کے ذریعے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے باعث اس کے باقاعدہ آغاز میں ایک مرتبہ پھر تاخیر ہوگئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!