بھاگ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بلوچستان کے مسائل سے نہیں وسائل سے دلچسپی ہے بھاگ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بھاگ تا بختیار آباد روڈ ڈھائی سال سے تباہی کا شکار ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ارکان اسمبلی کے پاس مسائل کے حل کے لیے کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی کچھی سے منتخب نماہندہ سال گزرنے کے باوجود نہ ہسپتال کا دورہ کیا اورنہ ہی واٹر سپلائی کا لیکن گوادر سے منتخب عوامی نمایندہ عوامی خدمت میں بھاگ شہر پہنچ گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگ اور واٹر سپلائی اسکیم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا بشیر احمد ماندائی جنرل سیکرٹری مرتضی کاکڑ نقیب اللہ کاکڑ تحصیل صدر قادر بخش کویا محمد ندیم ایری کونسلر عطا اللہ مستوئی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ افسوس اتنی بڑی ہسپتال میں نہ ڈاکٹر دستیاب ہے نہ ہی میڈیسن اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھاگ کی عوام پانی کی بوند بوند کے لیے پریشاں ہیں بھاگ کے لیے بنائی جانے والی اسکیموں سے طاقتور لوگوں کے باغات تو سیراب ہو سکتے ہیں لیکن بھاگ کی عوام پانی نہیں پی سکتے اس ظلم اور جبر کے خلاف جماعت اسلامی علم بغاوت بلند کر رہی ہے اور کرے گی اس تحریک میں نوجوان ہمارا ساتھ دیں بلوچستان میں ہر طرف کمیشن اور کرپشن کا راج ہے پہلے نعرہ لگتا تھا ہم جھنڈے تلے سب ایک ہیں اب نعرہ لگ رہا ہے ہم ڈنڈے تلے سب ایک ہیں اس وقت ملک میں ڈنڈے کی حکومت ہے عوام کو حقوق کے بجائے ڈنڈے سے ہانکا جارہاہے لیکن جب تک سانس ہے ظلم جبر کے خلاف بات کریں گے اور تمہارے کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔