مریدکے:وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنے جارہے ہیں،آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا،حکومت کسانوں کے ساتھ ہے،گندم کی خریداری نہ کرنے کی حکومتی مجبوری سمجھی جائے،پنجاب حکومت اس کا حل نکال لے گی۔ مریدکے میں رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق،سابق ایم پی اے چوہدری ارشد ورک کے ہمراہ سابق ناظم رانا رحمت آف علی پور ٹبہ کی تیمار داری اور یونین کونسل منوں آباد کے لیگی صدر عنائت علی کے بیٹے کی شادی تقریب میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا سب کے سامنے ہے ہمیں ملک کس حال میں ملا،پی ٹی آئی کی حکومت نے دشمن سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا،سرکاری اداروں میں بوگس بھرتیاں کی گئیں،پی ٹی آئی کے وزرا ء نے لوٹ سیل لگائے رکھی،اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا،دوست ممالک کو ناراض کردیا گیا
،آئی ایم ایف نے منہ موڑ لیا تھا،معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچادی گئی تھی، جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا،پاکستان کوڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا گیا۔شہباز شریف نے حکومت سنبھالی اوردن رات محنت کی،پہلے حالات درست کئے،معیشت کی بہتری کیلئے جو کرنا پڑا کیا وہ کیا،ناراض دوست ممالک کو منایا،سیاسی استحکام کیلئے سب جماعتوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا کہ خدارا پاکستان کو دلدل سے نکالیں جس میں کامیابی ہوئی،آج پاکستان پھرسے دنیا کے سامنے وقار سے کھڑا ہے
،سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں،دیار غیر میں بیٹھے پاکستانیوں کو بانی پی ٹی آئی کی دشمنی سمجھ آچکی،تاریخی طور پر رقم پاکستان بھیجی جارہی ہے،بجلی پیٹرول کی قیمتیں کم کیں مزید کمی لائی جارہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارا کسان چین سے جدید طریقہ کاشت سیکھے گا،گندم کی خریداری نہ کرنے کی مجبوری ہے تاہم پنجاب حکومت کسانوں کیلئے گندم کا مسئلہ حل کرنے جارہی ہے،جلد گندم کی قیمت بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا حکومت آئندہ بجٹ عوام دوست لارہی ہے،انشااللہ عوام اور ملک کی خوشحالی پہلی اور رہے گی،اگلا سال ترقی خوشحالی کا وہ سال ہوگا۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی ختم ہوچکی،اس کافتنے کا دور ختم ہوچکا، ان کے 35اراکین حکومت سے رابطہ میں ہیں۔